جائیدادوں پر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے رہائش کے علاوہ اضافی پلاٹوں پر ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت کے سنگل بنچ نے محمد عثمان گل سمیت دیگرز کی درخواستوں پر سماعت کی جن کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے۔

محمد محسن ورک ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلانے وفاقی و پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اضافی پلاٹوں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سیون ای کے تحت ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے جبکہ وفاقی حکومت کا انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سیون ای کے تحت ٹیکس لگانا خلاف آئین ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اضافی پلاٹوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سات ای کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

وفاقی حکومت کے وکلانے درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن سات ای کے تحت لگایا ٹیکس قانون کے مطابق ہے۔

درخواست گزاروں نے سنہ 2022 میں اضافی پلاٹوں پر ٹیکس کے نفاذ کی انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن7 ای کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف1200 سے زائد درخواستیں منظور کرلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا