مولانا فضل الرحمان اگلے 5 سال کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہو گئے ہیں، انٹرپارٹی انتخابات میں ان کے مقابلے میں کسی پارٹی رہنما نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
یہ بھی پڑھیں:ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران مولانا فضل الرحمان کو بلا مقابلہ آئندہ 5 سالوں کے لیے جماعت کے امیر منتخب ہو گئے ہیں جب کہ مولانا عبد الغفورحیدری کو بھی 5 سال کے لیے بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:آئینی عدالت کے حق میں ہیں، لیکن کسی شخص کے لیے ترامیم قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان اور عبدالغفورحیدری کے مقابلے میں جماعت کے کسی بھی اور رہنما نے کاغذات جمع نہیں کرائے اس لیے پارٹی نے دونوں رہنماؤں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطا الرحمان کو بھی جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کا صوبائی امیر منتخب کرلیا گیا تھا، وہ بھی 5 سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام کو انٹرا پارٹی انتخابات مکمل کروا کر عہدے داروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔