دانیہ شاہ کے ساتھ اجنبی لڑکا کون؟ حکیم شہزاد نے سب بتا دیا

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکیم شہزاد نے دانیا شاہ کو طلاق دینے کی خبروں کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی منفی باتیں کرنے والے ’لکیر کے فقیر‘ ہیں، دانیا میری بیوی تھی، ہے اور رہے گی، اسے آزادی کے ساتھ جینے کا پورا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ سے دوستی کے لیے حکیم شہزاد نے کیا کیا جتن کیے؟

ڈاکٹر عام لیاقت حسین کی بیوہ دانیا شاہ سے شادی کرنے والے حکیم شہزاد یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ٹک ٹاکر دانیا شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم لڑکے کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی اور حکیم شہزاد کو اس پر وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں یہ قیاس آرائی کی کہ حیکم شہزاد اور دانیا شاہ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ انہوں نے دانیا شاہ کو2  کروڑ مالیت کی گاڑی، سونا دے رکھا ہے اسی طرح  20 ایکٹر زمین بھی دے رکھی ہے اور 15 کے قریب شوٹر بھی ہیں۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ وائرل ویڈیو میں سامنے آنے والا لڑکا دانیہ شاہ کا ذاتی ملازم ہے، ویڈیو میں نظر آنے والا یہ لڑکا ایک خواجہ سرا ہے اور میری اہلیہ کا ذاتی کیمرہ مین بھی ہے۔

مزید پڑھیں:عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر کون ہیں؟

حکیم شہزاد نے کہا کہ میں ایک آزاد خیال شخص ہوں، دانیہ شاہ میری بیوی ہے اور اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہے اور اپنی مرضی سے جینا اس کا حق بنتا ہے۔ دانیہ کو اپنی مرضی کے مطابق سب کرنے کا پورا حق اور میری طرف سے اجازت ہے۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ اس لڑکے کے ساتھ ویڈیوز بنا رہی ہے اور ماڈلنگ کر رہی ہے تو مجھے اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کئی دنوں سے دانیہ شاہ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جن میں دانیہ شاہ کو ہرے رنگ کی فراک، زیورات اور خوبصورت میک اپ میں دیکھا گیا جبکہ اس کے ساتھ لڑکے نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ صارفین اس ویڈیو پر اپنی رائے دے رہے ہیں کہ یہ لڑکا دانیہ شاہ کا شوہر ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟