ابو ظہبی میں ہونے والی شاندار آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب میں بھارتی سنیما کے بہترین اداکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، رنبیر کپور کی فلم اینیمل، ہیما مالنی، انیل کپور جیسی کئی بڑی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
بالی وڈ کے کنگ شارخ خان نے ہفتے کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ انہیں فلم ’جوان‘ میں زبردست اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں شاہ رخ خان نے کہا ’یہاں واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ آئیفا انڈین سنیما ایک جشن ہے اور سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا ان کے لیے حیرت انگیز رہا ہے۔ انہیں اس سال زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ انہوں نے طویل عرصے بعد دوبارہ کام کیا ہے۔
۔‘
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ رانی مکھرجی نے ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ میں ماں کے شاندار کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ رنبیر کپور کی فلم’اینمل‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا اور 6بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ جس میں بہترین منفی کردار بوبی دیول اور بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ انیل کپور نے جیتا، جبکہ یہ فلم بہترین میوزک ڈائریکشن اور بہترین گلوکار کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
ہدایت کاری میں ودھو ونود چوپڑا کو ’12th فیل‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔ خصوصی ایوارڈز میں ہیمامالنی کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات پر آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ان انڈین سنیما ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ عالیہ اگنی ہوتری کو سال کی بہترین نووارد اداکارہ کا اعزاز ملا۔
یہ بھی پڑھیں: ’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
ایوارڈ تقریب کے بعد اکثر صارفین یہ گفتگو کرتے نظر آتے ہیں کہ نئے اداکاروں میں سے کسی کو ایوراڈ سے نہیں نوازا گیا بلکہ بڑی عمر کے بالی ووڈ اداکار یہ ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ آئیفا 2024 کا میلہ 27 سے 29 ستمبر تک 3دن جاری رہا۔ ابوظہبی اس ایونٹ کے مسلسل تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا تھا جو 2000 میں شروع ہوا تھا اور صرف ایک بار انڈیا میں منعقد ہوا ہے۔