عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے کمی کے بعد 274900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 515 روپے کمی کے بعد235682 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216042 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 06 ڈالر کمی کے بعد 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔