مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی فراہمی میں خلل کے خدشے کے پیش نظر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت 1.09 ڈالر یعنی 1.56 فیصد اضافے کے بعد 70.92 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس اور اسرائیل کی لڑائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

لبنان میں تہران کے اتحادی حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی مہم کا بدلہ لینے کے لیے ایران نے منگل کے روز اسرائیل پر سیںکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے، ایران، پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا رکن اور خطے میں تیل پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

گزشتہ روز برینٹ فیوچر کی ٹریڈنگ 1.86 ڈالر یعنی 2.6 فیصد اضافے کے بعد 73.56 ڈالر فی بیرل پر ختم ہوئی تھی، ماہرین کے مطابق، اسرائیل کی غزہ اور بعد میں لبنان میں براہ راست جارحیت کے تناظر میں ایران کی اس تنازع میں شمولیت تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں کے خدشات کو جنم دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل پر اگلا حملہ پہلےسے زیادہ تکلیف دہ ہوگا، خامنہ ای

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس اگست میں ایران کی تیل کی پیداوار 6 سال کی بلند ترین سطح 3.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف اپنے میزائل حملے کی قیمت ادا کرے گا، جبکہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی جوابی کارروائی ایک بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، جس نے خطے میں ایک وسیع جنگ کے خدشات کو ہوا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp