پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80 سالہ روشن بی بی نے پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں پر پیسے چوری کا الزام لگایا ہے۔
روشن بی بی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا سامان محفوظ تھا لیکن خواتین پولیس اہلکاروں نے ان کے 2ہزار روپے نکال لیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس نے پیسے کیوں نکالے؟
لیڈیز پولیس نے میرے دو ہزار روپے نکالے ہیں، کیوں نکالے ہیں؟ غریبوں کے پیسے نکالتے ہیں یہ؟ روشن بی بی کا پنجاب پولیس کیخواتین اہلکاروں پر پیسے چوری کا الزام
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) October 1, 2024
ایک صارف نے کہا کہ پاکستانی پولیس خاص کر پنجاب پولیس اب محافظ کی بجائے ڈاکو اور چور میں تبدیل ہوچکی ہے۔ عوام کو اب ان سے تحفظ کے احساس کی بجائے خوف محسوس ہوتا ہے۔
پاکستانی پولیس خاص کر پنجاب پولیس اب محافظ کی بجائے ڈاکو اور چور میں تبدیل ہوچکی ہے۔ عوام کو اب ان سے تحفظ کے احساس کی بجائے خوف محسوس ہوتا ہے https://t.co/rZBvifZ9ub pic.twitter.com/VGeIMJ57Up
— ایاک نعبد و ایاک نستعین (@AbsabranaRana) October 2, 2024
علی رضا خان لکھتے ہیں کہ پنجاب پولیس کا رویہ کچے کے ڈاکوؤں سے بھی بدتر ہے۔
پنجاب پولیس کا رویہ کچے کے ڈاکوؤں سے بھی بدتر ہے۔ https://t.co/7w212y9a2z
— Ali Raza Khan (@khanzada_512) October 1, 2024
محمد زاہد نے طنزاً لکھا کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔
ظاہر سی بات ہے خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے https://t.co/TyKVgTMwHU pic.twitter.com/NwduGncUvW
— Muhammad Zahid (Only PTI) (@Muhammzahid0786) October 1, 2024
ایک صارف نے روشن بی بی کے پنجاب پولیس پر لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اوپر سے لے کر نیچے تک سب ہی چور ہیں۔
یہ اوپر سے لیکر نیچے تک سارے ہی چور ہیں https://t.co/BDxxyEe6re
— Muhammad Zakariya (@MZakariya3121) October 1, 2024