مستعفی ہونے کی خبر، بابر اعظم کی ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بابر اعظم کا قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے حالیہ استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ اچھا کھیلا ہے، اور اب اپنی ٹیم کے لیے مزید رنز بنائیں۔

https://x.com/ABdeVilliers17/status/1841413267941425264

خیال رہے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بابر اعظم نے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ بابر اعظم نے لکھا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں اوراپنے کیرئیر اور کھیل پربھرپورتوجہ مرکوز کروں۔ ٹیم کی کپتانی ایک بہترین اور سود مند تجربہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے لکھا کہ کپتانی میں ایک اضافی بوجھ شامل ہے لیکن اب میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، اپنی بیٹنگ سے لطف اندوزہونا چاہتا ہوں اوراپنے خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

بابراعظم نے مزید لکھا کہ عہدہ چھوڑنے سے میں آگے بڑھنے میں بہتر کارکردگی حاصل کروں گا اوراپنے کھیل پرزیادہ توجہ دوں گا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت اور اعتماد کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کی جانب سے ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے بابر اعظم کا کپتانی سے استعفیٰ منظور کرلیا

پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ بابر اعظم کی بطور وائٹ بال کپتان خدمات، ٹیم کا مطلوبہ معیار پورا کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کے غیرمتزلزل عزم کا اعتراف کرتا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ بابر اعظم ایک عالمی معیار کے بلے باز اور ایک سینیئر ٹیم ممبر کی حیثیت سے اب بھی ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور پی سی بی ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp