پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے آئینی ترمیم کے پیش نظر لندن روانگی مؤخر کر دی۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق اب میاں نواز شریف آئینی ترمیم کے بعد ہی لندن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف لندن کیوں نہ جائیں وہ آزاد شہری ہیں، عظمیٰ بخاری
میاں نواز شریف آئنیی ترمیم و دیگر امور پر تبادلہ خیال کے لیے لیگل ٹیم اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ اب میاں نواز شریف اکتوبر کے دوسرے عشرے میں لندن جائیں گے جہاں وہ کچھ طبی معائنے کروائیں گے۔
مزید پڑھیں: ’نواز شریف کو کہیں لندن چلے جائیں‘، خواجہ آصف کو اہم شخصیت نے یہ پیغام کب پہنچایا؟
آئینی ترمیم کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وہ اسمبلی میں آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔