ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل فضائی اڈوں پر گرے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے دوران اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیل کے فضائی اڈوں پر گرے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں ایرانی میزائل فضائی اڈوں پر گرنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے، 3 مشتبہ افراد گرفتار

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی وجہ سے فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت والی جگہ کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کے حملے کے دوران کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنایا، اور اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اب ہم اس سے بھی بڑا حملہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل پر میزائل حملے، امریکا کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے گئے تھے جس کے باعث اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بینکرز میں جانے کی ہدایت کردی تھی، اور میڈیا میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp