کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو خیبرپختونخوا سے قافلے منظم انداز سے اسلام آباد میں پہنچ کر احتجاج میں شریک ہوں گے۔

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز اور قائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، پولیس کا نقصان ہمارا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران متاثرہ سرکاری عمارتوں کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کے نام پر پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے ضرور استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہمارا راستہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، جبکہ عوام ان کے تمام اقدامات کو غلط سمجھ رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے قائدین قافلوں میں نظم و ضبط اور طے شدہ لائحہ عمل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، دوسری جانب حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ