سی پیک جائزہ اجلاس: سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام وزارتیں تیاری مکمل رکھیں، احسن اقبال

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکتوبر کے وسط میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس سے قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت

اجلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور چین کے وزیر اعظم کے متوقع دورے کے پیش نظر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور لائحہ عمل کی تیاری پر زور دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں میں تمام وزارتوں کا کردار کلیدی ہے اس لیے انہیں ہر قدم پر آن بورڈ لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے بی ٹو بی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ٹھوس نتائج حاصل کرنا اہم ہے اس لیے تمام وزارتیں اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

مزید پڑھیے: سی پیک منصوبے کے 10سال، عام پاکستانی کو کیا فائدہ ہوا؟

مزید برآں انہوں نے چین کے ساتھ انفراسٹرکچر، روڈ کنکٹیویٹی، آئی ٹی، زراعت، صنعت و تجارت، تعلیم، صحت، آبی وسائل، توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے شعبوں میں مزید پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سنہ 2013 سے چینی سرمایہ کاری اور مالی امداد پاکستان کی مشکلات میں مبتلا معیشت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بین الاقوامی دورے حکومت کی معیشت کے اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل