ملائشیا نے پاکستانی حلال گوشت کی برآمدات کا عمل آسان بنانے کی یقین دہانی کرا دی

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائشیا نے پاکستانی حلال گوشت کی برآمدات کا عمل آسان بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان وزارت تجارت کے مطابق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملائشین ہم منصب ظفرالعزیز نے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت کے فروغ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر 2 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، دفتر خارجہ

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلقہ اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستانی چاول اور حلال گوشت کی ملائیشیا کو برآمدات بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ملائیشیا کے وزیر تجارت نے وفاقی وزیر جام کمال خان کو پاکستانی حلال گوشت کی برآمدات کے عمل کو آسان بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر جام کمال خان نے ملائیشیا کو چاول کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرنے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جام کمال خان نے پاکستان کی جانب سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملائیشین وزیر تجارت نے بھی پاکستانی برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے لیے جاکم کے عمل کو آسان بنانے کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیا کے وزیراعظم کی آمد، پی ٹی آئی کا احتجاج: 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟

وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا اور ملائشین ہم منصب کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان حلال گوشت کی تجارت میں اضافے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملائشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اعلی سطح کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا نور خان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا تھا۔ اس دورے کے دوران دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ون ٹو ون ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟