اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این ایز عادل بازئی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازئی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خورشیدشاہ نے ایاز صادق سے ملاقات کیوں کی؟

عادل خان بازئی کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ن جب کہ الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے دائر کیا گیا۔

ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ ممبران نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی، عادل خان بازئی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ -1) جبکہ الیاس محمد چوہدری حلقہ 62 (گجرات ) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی پالیسی کے برخلاف بیان بازی پر میاں جاوید لطیف کی سرزنش؟

ریفرنسز میں فریقین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے کے پابند ہیں، ریفرنسز میں ممبران کے خلاف فوری کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp