پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے 8 ٹریبونلز تشکیل

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دے دیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ اور ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونلز میں شامل کیا گیا ہے، اور اس کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن ٹریبونلز اب تک کتنی درخواستیں نمٹا چکے ہیں؟

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ سیالکوٹ، ننکانہ، شیخوپورہ اور لاہور کے کچھ حلقوں کے لیے جسٹس سلطان تنویر احمد، لاہور کے دیگر حلقوں کے لیے جسٹس (ر) رانا زاہد محمود اور چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور حافظ آباد کے لیے جسٹس محمد اقبال چوہدری پر مشتمل ٹریبونلز تشکیل  دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکپتن، وہاڑی، قصور، ساہیوال اور اوکاڑہ کے لیے جسٹس انور حسین، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور نارووال کے لیے جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ پر مشتمل ٹریبونلز تشکیل دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور، کوٹ ادو اور لیہ کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کو فعال بنانے کا کیس ڈی لسٹ

راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کے لیے جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ پر مشتمل ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے، جبکہ جسٹس (ر) ظفر اقبال بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفرآباد گڑھ کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتشار یا ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘