سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلانے والے 25 کلینکس سیل

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم ہونے پر  ڈاکٹر عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث اسے سیل کیا گیا ہے۔

کلینک سیل کرنے کے لیے کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے لاہور میں 2 کلینکس سیل، خواجہ آصف کا اس میں کیا کردار ہے؟

یاد رہے کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp