پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی ادارے بند

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں تمام میٹرو بس سروسز معطل کرتے ہوئے دارالحکومت کے ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف ناردرن پنجاب نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ سیاسی احتجاج کی روشنی میں راولپنڈی شہر میں بھی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان نے بتایا کہ یہ فیصلہ بچوں کے تحفظ کے خدشات اور احتجاج کے لیے لگائے گئے کنٹینرز کی وجہ سے متوقع سڑکوں کی بندش کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: حکومت بھی ڈٹ گئی، موٹروے بند، اسلام آباد سیل

اسلام آباد پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر اسلام آباد کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری وحید خان نے وضاحت کی کہ طلباء کی حفاظت ان کی بنیادی فکر ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رابطے میں تھے لیکن دوپہر تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

’ہماری ترجیح طلبا کو محفوظ رکھنا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ انہیں سڑکوں کی بندش کی وجہ سے غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، جمعرات کو بھی بہت سے طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سڑکوں پر رکھے کنٹینرز نے ان کے اسکولوں تک پہنچنے میں رکاوٹیں پیدا کررکھی تھیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب دارالحکومت کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں اور جڑواں شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، بیشتر نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، راولپنڈی میں جمعہ کو بیشتر کاروباری مراکز بند ہوتے ہیں لیکن اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث بیشتر تجارتی مراکز بند رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp