تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد اپنی جگہ لیکن بعض صحافیوں کی جانب سے یہ پر اعتماد انکشاف کہ رواں کے اواخر میں اپنے آئینی عہدے سے سبکدوشی کے بعد معزز جج کسی قسم کا آئینی عہدہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے بہت سوں کے لیے خاصا حیران کن ہے۔
نیوز الرٹ 🚨 🚨
سپریم کورٹ سے بڑی خبر
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا مجوزہ آئینی عدالت کا چیف جسٹس بننے سے انکار۔۔۔اکثریتی ججز کی اکثریت اقلیت میں تبدیل
اہم ترین تفصیلات
Vlog 👇👇👇https://t.co/LxUIbjQWk2— imran waseem (@imranwaseem92) October 4, 2024
عدالتی رپورٹنگ کے لیے مشہور صحافی عمران وسیم نے ایکس ڈاٹ کام پر اپنے وی لاگ کا لنک شیئر کرتے ہوئے ’سپریم کورٹ سے بڑی خبر‘ بریک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثریتی ججز کی اکثریت اقلیت میں تبدیل ہوگئی ہے، ان کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مجوزہ آئینی عدالت کی سربراہی سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملک میں رہیں تو بات ہے، عارف علوی کا چیف جسٹس فائز عیسیٰ پر وار
دوسری جانب صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ میاں عقیل افضل نے بھی ایک نوعیت کی تائیدی پوسٹ میں بتایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نہ صرف آئینی عدالت کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے اس فیصلہ کی بابت میں حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
بہت بڑی خبر
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئینی عدالت کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا
چیف جسٹس نے اپنے فیصلہ کے بارے میں حکومت کو بھی اگاہ کردیا
25 اکتوبر کو چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ نہیں لیں گے— Mian Aqeel Afzal (@mianaqeelafzal) October 4, 2024
موجودہ اتحادی حکومت عدالتی اصلاحات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے مطابق مبینہ طور پر موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلی عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے، اس کے ساتھ اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اور اسی سے متعلق پارلیمانی کمیشن کی ازسرنو تشکیل بھی زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی ذہنی صحت پر سوال اٹھا دیا
دوسری طرف اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر خان نے ان مجوزہ آئینی اصلاحات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آئینی پیکج کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی بھرپور مذمت کی جائے گی، واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔