کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی سہیل سسٹرز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں (سہیل سسٹرز) نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ ان کی بہن ویرونیکا سہیل نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں ویڈیو گیمز کھیلنے والے 3 کروڑ پاکستانی کس طرح ڈالر کما رہے ہیں؟

سیبل سہیل نے کلاس بینچ پریس کے 47 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ویرونیکا سہیل 52 کلو گرام کیٹیگری میں برانز میڈل اپنے کرنے میں کامیاب رہیں۔

چیمپئن شپ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا، بھارت، آئل آف مین، سری لنکا، شمالی آئرلینڈ، ویلز، سنگاپور، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس دوران پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ بھی مینز کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ حسنین رضا حیدر علی اور ڈاکٹر عدنان چیمپیئن شپ کی مختلف ماسٹرز کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پیرس اولمپک گیمز: طالبان نے 3 افغان خواتین ایتھلیٹس کی ذمہ داری قبول کرنے سے کیوں انکار کیا؟

یاد رہے کہ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تینوں سہیل سسٹرز شریک ہیں جو ایک اعزاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp