اسلام آباد احتجاج: مسلح جتھوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشاریوں اور مسلح جھتے کا دونوں اطراف سے گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے علاوہ انتشار پسندوں کے عقب میں خیبرپختونخوا سے فوجی دستے روانہ ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کے لیے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ سیکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ محسن نقوی کا مختلف علاقوں کا فضائی دورہ

واضح رہے کہ اسلام آباد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو آج رات 12 بجے سے ذمہ داریاں سنبھال لے گی اور 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں موجود رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp