پی ٹی آئی کے احتجاج میں ن لیگ کے مسلح لوگ شامل ہوگئے، بیرسٹر سیف کا الزام

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج میں مسلم لیگ ن کے مسلح کارکنان شامل ہوگئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت خوف کا شکار ہیں، سمجھ نہیں آرہا ن لیگ کو پرامن لوگوں سے کس چیز کا خوف ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے قریب پھنس گیا، کیا وہیں سے واپس جائیں گے؟

انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ شریف خاندان سے نجات حاصل کی جائے، مسلم لیگ اداروں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال نہ کرے، خود سامنے آئے۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں، اور وفود آرہے ہیں لہٰذا احتجاج ملتوی کردیں ورنہ نرمی نہیں برتی جائے گی۔

تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کا حکم ہمارے لیے ریڈلائن ہے، اس لیے ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد احتجاج: مسلح جتھوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ

انتظامیہ نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے، اس وقت ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر بھی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp