اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، پولیس اور رینجرز تعینات

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کربند کیا گیا ہے۔ تاہم، سری نگر ہائی وے 26نمبر چونگی سے موٹر وے اور ایئرپورٹ جانے والے راستے کھول دیے گئے ہیں۔ پولیس کے تازہ دم دستے اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب شہر بھر میں کنٹینرز لگا کر داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہے، اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔ اس دوران شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے اور واپسی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کے لیے انتظامیہ نے 26نمبر چونگی سے راستہ کھول دیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج: پارٹی قیادت روپوش، سینکڑوں کارکنان گرفتار، شہر میں کنٹینرز لگ گئے، انٹرنیٹ معطل

اسلام آباد پولیس کی جانب سے 26نمبر کے مقام پر پولیس کے تازہ دم دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کی نفری بھی موجود ہے جو سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

واضح رہے ایئرپورٹ کو جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے، اور 26نمبر چونگی سے اندرون شہر اور لاہور، پشاور کے لیے ٹریفک رواں دواں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟