انگلینڈ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ناصر حسین نے خبردار کردیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

7اکتوبر سے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ کرکٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان و آلراؤنڈر ناصرحسین نے اپنی قومی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں، پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی اچھی نہیں لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اچھا کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے، اور اب تک پاکستان نے اپنے ملک میں9 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جن میں سے صرف 2 ہی جیت سکی ہے اور 5 ٹیسٹ ہار چکی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں ہمیشہ سے تسلسل دکھائی نہیں دیتا۔ اس وقت تو وہ اپنی کم ترین سطح پر ہیں، چاہے آپ کسی بھی فارمیٹ کی بات کریں، ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں پیر 7اکتوبر سے شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی 15اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی