سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے علاقے چار باغ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں خوارجیوں کے سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت 2 خوارجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خوارجیوں کا سرغنہ عطا اللہ مہران اور اس کا ایک ساتھی مارے گئے، جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: مالم جبہ میں غیر ملکی سفیروں پر حملہ کیسے ہوا؟ وزارت خارجہ نے تفصیلات بیان کردیں

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی عطا اللہ مہران 22 ستمبر2024 کو غیرملکی سفیروں کے قافلے میں موجود پولیس وین پردھماکہ خیز مواد سے حملے سمیت علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا ویزا بانڈ پالیسی کا دائرہ مزید وسیع، وینزویلا سمیت 25 نئے ممالک فہرست میں شامل

واٹس ایپ کو مینول اپ ڈیٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

سینیٹ دفاعی کمیٹی کا اجلاس، کوئٹہ کے ہوائی کرایوں اضافے اور چترال پروازوں کی معطلی پر تشویش

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما مچادو وطن واپسی کا اعلان کردیا

خودکشی کے واقعات کے بعد لاہور نجی یونیورسٹی میں حفاظتی جنگلے نصب، ویڈیو وائرل

ویڈیو

ہبل دور بین کی انوکھی دریافت، ایسی کہکشاں جس میں کوئی ستارہ نہیں

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟