وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرا فیصلے کا اختیار عمران خان کے پاس ہے جس نے رابطہ کرنا ہے عمران خان سے کرے، مجھ سے رابطہ کرنے کی نہ ضرورت ہے، نہ کوئی فائدہ ہے۔ حکومت کی نہ پہلے پرواہ کی ہے نہ اب کریں گے۔
حکومت کی نہ پہلے پروا کی ہے نہ ہی اب پروا کریں گے،میرے فیصلوں کا اختیار عمران خان کے پاس ہےجس نے رابطہ کرنا ہے بانی چئیرمین سے کرے مجھ سے رابطوں کا فائدہ نہیں ہے،علی امین گنڈا پور کی وی نیوز سے گفتگو@PTIofficial #DChoakProtest #AliAminGandapur pic.twitter.com/UZ05UIY1xq
— WE News (@WENewsPk) October 5, 2024
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، حکومت کی نہ پہلے پرواہ کی ہے، نہ ہی اب پرواہ کریں گے، عمران خان کا حکم ہے چاہے جو کچھ ہو جائے ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: دھاوا بولنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، عمران خان اور علی امین گنڈاپور ذمہ دار ہوں گے، محسن نقوی
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم حق سچ کے لیے کھڑے ہیں، حکومتوں کی پروا نہیں ہے، میرے فیصلوں کا اختیار عمران خان کے پاس ہے، جس نے رابطہ کرنا ہے بانی پی ٹی آئی سے کرے، مجھ سے رابطوں کا فائدہ نہیں ہے۔
واضح رہے علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد سے چند کلو میٹرز کی دوری پر ہے، اور اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزی اعلیٰ علی امین نے لائن کراس کردی ہے اب خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔