اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی فوج طلب کرلی گئی

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سربراہوں کی آمد کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں بھی فوج طلب کرلی گئی ہے۔ فوج طلبی کا فیصلہ پنجاب کی خصوصی کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں ہوا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کی خدمات کے حوالے سے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاک فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جی ایچ کیو سمیت پنجاب کے تمام کور ہیڈکوارٹرز کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پنجاب میں بھی فوج طلب کی گئی ہے، قواعد کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی پر حکومت پنجاب مدد کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق فوج کو طلب کرنے کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنے اور اس دوران غیر ملکی مندوبین کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ فوج ایئرپورٹس، حساس اوراہم  عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔

اعلامیہ کے مطابق فوج کو جرم کا ارتکاب کرنے والے یا دھمکی دینے والے کسی بھی شخص کو حراست میں لینے کی اجازت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp