’علی امین گنڈاپور کو گرفتار یا حراست میں نہیں لیا گیا‘

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم ذرائع نے تمام افواہوں کی تردید کردی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات، کارکنان پھر ڈی چوک پہنچ گئے

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج سہ پہر اسلام آباد پہنچے اور خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے جہاں ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مشیر خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ابھی باضابطہ گرفتاری نہیں ہوئی۔

یہ بھی یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے کل ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم راستوں کی بندش کے باعث علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ہم فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچ گئے، اب آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp