پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ، پنجاب پولیس کے 50 سے زیادہ اہلکار زخمی

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹک میں پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے پنجاب پولیس کے 50 سے زیادہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پنجاب پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ سیاسی جماعت کے جتھوں نے ضلع اٹک میں کٹی پہاڑی کے مقام پر پولیس پر اسلحہ، سوٹوں، ڈنڈوں سے مسلح غنڈوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کا احتجاج سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ قرار دیدیا

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح جتھوں کے پتھراؤ اور فائرنگ سے 50 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او اٹک غیاث گل خان نے اسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

یاد رہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور فوج کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp