احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار حمید شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سمیت کمشنر محمد علی رندھاوا اور آئی پنجاب عثمان انور نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار عبدالحمید کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتہ اتوار کی شب، آخری پہر تقریباً 3 بجے دم توڑ گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کا پرتشدد احتجاج پولیس افسر کی جان لے گیا۔ شرپسند عناصر پولیس کنسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے۔ بعدازاں انہیں پمز اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ وہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے۔ اور ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔

 عبدالحمید نے اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے۔ انہوں نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

وزیر اعظم کا پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Image

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا ہے۔ اس جماعت نے پہلے بھی سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی