وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ مختلف صحافیوں نے ان کا ٹھکانا بتا دیا

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کی خبر اس وقت سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے کے بعد کے پی ہاؤس روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا موقف ہے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں وزیراعلیٰ کہاں پر ہیں کیونکہ ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور کے ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

علی امین گنڈا پور اس وقت کہاں ہیں، اس حوالے سے بعض صحافیوں نے اطلاعات شیئر کی ہیں۔

صحافی محمد ظریف کا کہنا ہے کہ  علی امین گنڈا پور اپنے ’اصلی دوستوں‘  کے پاس ہیں۔

محمد ظریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا:

’ہر کوئی اس فکر میں ہے کہ علی امین گنڈاپور پور کل سے کہاں غائب ہیں جبکہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا گزشتہ روز سے اپنے اصلی دوستوں کے پاس فاٹا ہاؤس میں ہیں انجوائے کررہے ہیں۔ ڈبل گیم آن ہے ۔۔۔‘

اینکر منیب فاروق کا بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور ’سجنوں‘ کے پاس ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ علی امین گنڈاپور صاحب گرفتار ہیں یا گرفت میں ہیں، کیا فرق پڑتا ہے؟ کسی سے رابطہ نہیں، کہیں جا نہیں سکتے۔ کوئی پتہ نہیں کہاں ہیں۔ بس! یہ پتہ ہے کہ اس دفعہ زیادہ مشکل میں ہیں۔ محسن نقوی صاحب فرماتے ہیں کہ آپ بتائیں کہاں ہیں؟

جناب! وہ سجنوں کے پاس ہیں، واپس آکر کہیں گے کہ نفلی عبادت میں مصروف تھا۔

قبل ازیں منیب فاروق نے اپنی ٹویٹس میں بتایا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کے پی ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے۔ معاملہ شراب کیس کا نہیں، ریاست مخالف احتجاج اور حملے کا ہے۔

صحافی صدیق جان نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور پشاور کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔

 

اینکر غریدہ فاروقی کا دعویٰ ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ ہی کے پی ہاؤس میں ہیں اور نہ ہی اسلام آباد میں۔

 انہوں نے لکھا

 اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق گنڈاپور نہ تو KP ہاؤس میں ہیں اور نہ ہی شاید اسلام آباد میں ہیں۔ اور کسی بھی سطح پر گنڈاپور یا کسی اور سے فی الحال نہ رابطہ ہے نہ ہی کوئی بات ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل