آئینی ترامیم، ایم کیو ایم نے بھی حکومت کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے ہم آئینی ترامیم کا ڈرافٹ دیکھنے کے بعد حمایت کا مخالفت فیصلہ کریں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ دیکھے بغیر حکومت کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ آئینی ترامیم سے اگر عوام کا فائدہ ہوگا تو ضرور ساتھ دیں گے، ہم آزاد ہیں اور اپنا فیصلہ خود کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کو اس سے قبل آئینی ترمیم کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کہا گیا اکتوبر میں ہر صورت ترامیم ہوجائیں گے۔

حکومت مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم پر راضی کرنے لیے کوشاں ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہے۔

تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس سے قبل بھی لاپتا ہوگئے تھے شام تک معلوم ہوجائے گا کہ وہ کہاں پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت ایس سی او کانفرنس کے اختتام تک آئینی ترامیم مئوخر کردے، فضل الرحمان کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ پاکستان آگے کی طرف جارہا ہے تو یہ لوگ پاکستان کو پیچھے کررہے ہیں۔ ملک میں میرٹ ہونا چاہیے، کسی کا بھی کوٹہ نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp