پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، اس کے بعد احتجاج کی کال دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ احتجاج میں کیوں شریک نہ ہوئی؟ سلمان اکرم راجا نے وجہ بتادی
انہوں نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ کو پبلک کیا جائے۔
24 گھنٹے میں علی امین کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔ اسد قیصر pic.twitter.com/zNI7g1IiCC
— PTI (@PTIofficial) October 6, 2024
انہوں نے کہاکہ ہمارے گرفتار کیے گئے کارکنوں اور ایم پی ایز کو رہائی کیا جائے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم جماعت اسلامی کے مارچ کی حمایت کرتے ہیں، پوری قوم فلسطین کے ساتھ ہے۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہم مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آئینی ترامیم کے معاملے پر واضح موقف اپنایا۔
انہوں نے کہاکہ ہم اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ ترامیم پاس ہوگئیں تو شہریوں کے بنیادی حقوق معطل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، وہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچنے کے بعد سے لے کر اب تک لاپتا ہیں۔