جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکمراں اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعد رفیق، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان، نیئر بخاری، نوید قمر اور دیگر پر مشتمل وفد نے فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
اسلام آباد:حکومتی وفد کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
حکومتی وفد کی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
حکومتی وفد میں خواجہ سعد رفیق، نئیر بخاری ، نوید قمر، شیری رحمان شامل
جےیوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا صلاح… pic.twitter.com/oSGmLOoTRi
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 6, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی سے سربراہ سے ملنے والے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفد نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے گئے تھے، اسحاق ڈار
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو غزہ کے حوالے سے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے۔
انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے اور کل شرکت کریں گے۔