افغان وزارت خارجہ کا حالیہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت ہے، دفتر خارجہ

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے گزشتہ روز ’غیر سنجیدہ بیان‘ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے مذکورہ بیان کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں ’ناقابل قبول اور قابل مذمت‘ مداخلت قرار دیا ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری ملک کو لیکچر دینے کے بجائے افغان عبوری حکومت کو اپنے اندرونی مسائل خود حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:امید ہے عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی، آئی ایس پی آر

ترجمان کے مطابق افغان عبوری حکومت کو اپنے ملک میں معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کو ترجیح دینے سمیت اور مذہب کی گمراہ کن تشریح کے ذریعے ان کے حقوق کو کم کرنے کے بجائے خواتین اور لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق سمیت اپنے لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کو دہشت گرد گروپوں کو، جو پڑوسی ممالک میں امن اور سلامتی کو سنگین طور پر خطرے میں ڈال رہے ہیں، اپنے ملک میں پناہ دینے سے انکار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کو بھی پورا کرنا چاہیے، جن میں افغانستان کو ایک بار پھر عالمی دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکنا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:دہشتگردی میں غیرملکی ہتھیاروں کا استعمال اور افغان عبوری حکومت کا منفی کردار

’پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور افغانستان سمیت تمام ریاستوں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ بین الاقوامی طرز عمل اور بین الریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

لداخ میں بھارتی جبر میں اضافہ، اپنے حق کے لیے احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی

غیرملکی فنڈنگ کا الزام، سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا، جیل منتقل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ