مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری نے دائر کی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر

انہوں نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو خلاف آئین اور کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عدلیہ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی ترمیم سکروٹنی کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آئین سے متصادم ترامیم نہیں کرسکتی، عدلیہ سے متعلق ترامیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے، مجوزہ آئینی ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، حکومت آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم، عمران خان کا فضل الرحمان پر عدم اعتماد، بلاول نے کمان سنبھال لی

واضح رہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف اس سے قبل بھی ایک درخواست سپریم کورٹ دائر کی گئی تھی۔ یہ درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مجوزہ آئینی ترمیمی بل میں مجموعی طور پر 43 تجاویز شامل کی گئی ہیں جن میں ججوں کے حوالے سے انتہائی اہم تجاویز اور آرمی ایکٹ کا آئینی تحفظ بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘