مقبول اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
سونیا حسین کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر برطانوی شہر لندن کی ہیں جن میں انہوں نے سیاہ ٹاپ اور گلابی سلیوز کے ساتھ ڈینم شارٹ اسکرٹ پہنی ہوئی ہے۔ اداکارہ کا بولڈ ڈریسنگ سینس مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ لندن میں رہنے والے لوگ اتنے چھوٹے کپڑے نہیں پہنتے ہوں گے جتنے پاکستان سے جانے والے لوگ ادھر جا کر پہنتے ہیں۔ تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ افسوس کہ یہ لوگ مسلمان ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔
فرینہ رانا لکھتی ہیں کہ انہیں سونیا حسین بطور اداکارہ بہت پسند تھیں لیکن اب انہیں پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ نے اپنا وزن بہت کم کر لیا ہے، آخر یہ سب کیسے کیا؟
ایک صارف نے لکھا کہ آپ پہلے بہت اچھی لگتی تھیں لیکن ایسے لباس میں دیکھنے کے بعد آپ سے نفرت محسوس ہو رہی ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ سونیا حسین پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت خاتون تھیں لیکن اب پتہ نہیں انہوں نے کیسا حلیہ بنا لیا ہے۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے سال 2011 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں جن میں ’عشق زہے نصیب‘، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔