علیمہ خان اور عظمیٰ خان مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے  بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  ابو الحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت جس سلسلے میں پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ عظمیٰ خان اور  علیمہ خان نےکارکنان کو میگا فون پراحتجاج کرنے کی ترغیب دی، پولیس پر پتھراؤ کرنے کا کہا جس سے اہلکار زخمی ہوئے، دونوں سےموبائل فونز برآمد کرنے ہیں جن سے ویڈیو بنائی گئی ہیں۔

عمران خان کی بہنوں کے وکیل نے کہا کہ الزام لگایا گیا بانی پی ٹی آئی جیل سے مشورے دے رہے ہیں اور بہنیں نعرےلگا رہی ہیں۔ نعرے لگانے کا الزام ہے،کیا نعرہ لگانا جرم ہوگیا ہے؟

یہ بھی پڑھیے علیمہ خان پارٹی میں انتشار کا سبب بن رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی

بعد ازاں پراسیکیوٹر کی جانب سے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور دونوں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے