آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، آنے والے دنوں میں شرح سود میں مزید کمی آئے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ مزید کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

انہوں نے کہاکہ اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے، کاروبار بند ہونے سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بڑی محنت سے معیشت کو مستحکم کیا، ملک ایک دن بند ہونے سے 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ اسلام آباد میں احتجاج سے 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے، ہڑتالوں کے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہڑتال کی کال دیتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے، اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ دہشتگردی کی وجہ سے بھی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، دو روز قبل کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں جن چینی انجینیئرز پر حملہ کیا گیا وہ چینی آئی پی پی سے منسلک تھے اور ہمارے ان سے مذاکرات چل رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ انہی چینی انجینئرز  سے ٹیرف میں کمی کے لیے قرض کی ری پروفائلنگ پر بات ہورہی تھی، اور ہمیں مثبت جواب ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، صوبے ذمہ داری نبھائیں اور مہنگائی کنٹرول کریں، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ نے کہاکہ ہمیں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ