پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان میں جاری ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ’بارمی آرمی‘ جو اپنے روایتی ترانوں اور کاسٹیوم کی وجہ سے مشہور ہے اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: 556 رنز بناکر پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ
’بارمی آرمی‘ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پاکستانی کھانے دال چاول، ماش کی دال، رائتہ اور سلاد سے سجی ہوئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں دوپہر کا کھانا ہمیشہ لذیذ ہوتا ہے۔
Lunch is always delicious in Pakistan 😋#PAKvENG pic.twitter.com/G7lsK9pY6k
— England's Barmy Army 🏴🎺 (@TheBarmyArmy) October 8, 2024
رانا ذیشان علی لکھتے ہیں کہ پاکستانی کھانے دنیا کے نمبر ون کھانے ہیں۔
Pakistan food is number 1🫶🏻❤️
— Rana Zeeshan Ali (@ranasb007) October 8, 2024
عمیر خان لکھتے ہیں کہ پاکستنی بیف سیخ کباب اور بیف نہاری بھی ٹرائی کریں آپ کو وہ ضرور پسند آئے گی۔
Try beef seekh kabab and beef nihari you will love it
— Umair Khan (@Umairk190) October 8, 2024
ایک صارف نے کھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چائے بھی لاجواب ہے۔
Our Tea is also Fantastic 😀
— Khawaja Attique (@Khawajaattique1) October 8, 2024
’بارمی آرمی‘ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟
’بارمی آرمی‘ انگلینڈ کرکٹ کے سپورٹرز ہیں، جوپوری دنیا میں جاتے ہیں۔ بارمی آرمی دنیائے کرکٹ میں اپنے روایتی ترانوں اور لباس کی وجہ سے مشہور ہے۔ انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم بارمی آرمی کہلاتی ہے۔
1994 میں آسٹریلیا کا دورہ کرتے ہوئے بارمی آرمی تین لوگوں نے قائم کی تھی، جس کے بعد اس گروپ نے انگلینڈ کے ہر میچ میں شرکت کی ہے۔ انہیں آسٹریلیا کے میڈیا کی جانب سے ’بارمی‘ کا نام ان کے ٹیم سے پیار اور ’آرمی‘ کا نام ان کی بڑی تعداد کی وجہ سے دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔