پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ سریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور اتنے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے سات رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کیا۔
کمنٹری پینل میں بازید خان، گرانٹ ایلیٹ، کائل ملز، لیزا اسٹالیکر، سکندر بخت، مارک بچر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 11 اپریل کی صبح پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں پانچ میں سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلیں گی۔ راولپنڈی آخری دو ٹی ٹوئنٹی اور پہلے دو ایک روزہ میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ آخری تین ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دکھائیں جائیں گے جبکہ ایف ایم 106.2 (پاکستان) اس سیریز کے لیے ریڈیو پارٹنر ہوگا۔
معروف پریزینٹر زینب عباس میچز سے پہلے اور بعد کے شوز کی میزبانی کریں گی۔