وفاقی حکومت نے قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر جولائی 2025 سے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہاکہ زرعی شعبے پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے جنوری 2025 میں قانون سازی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں 5ایکڑ اراضی کے مالکان پر زرعی انکم ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد، مزید اہم فیصلے بھی ہوگئے
انہوں نے کہاکہ نیشنل فنانس پیکٹ پر وفاق کی صوبوں کے ساتھ پیشرفت ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ سی پیک بجلی منصوبوں کے قرض کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے مثبت بات چیت چل رہی ہے اور جلد معاہدے ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مکمل خود مختاری کا حامی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں ٹیکس اہداف کا حصول، ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنیکا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستان میں زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں، اگر حکومت ٹیکس لگانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرتی ہے تو یہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار ہوگا۔