آئینی ترمیم، فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے تحفظات دور کردیے، مشترکہ مسودہ تیار کرنے پر اتفاق

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آئینی ترمیم سے متعلق تحفظات دور کردیے، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی، اور اس موقع پر آئینی ترمیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی وفد نے جے یو آئی (ف) کے آئینی ترمیم کے مسودے کے نکات دیکھنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کریں گے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے آئینی ترمیم کے مسودے میں پی ٹی آئی کی تجاویز شامل کرنے کے بعد حکومت کو متحدہ اپوزیشن کا ترمیمی ڈرافٹ دیا جائے گا۔

فضل الرحمان اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجا

فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہاکہ سربراہ جے یو آئی اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں، اب جو تباہی ہونے جارہی تھی وہ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس بلا لیا، خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر پیش ہونے کا امکان

انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام ارکان پارلیمنٹ محفوظ ہیں اور ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp