بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے، تاہم جواب میں سری لنکا کی ساری ٹیم 19.5 اوورز پر 90 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
سری لنکن بیٹرز وکٹ پر آتی اور جاتی رہیں، کاویشا دلہاری نے 21، انوشکا سنجیوانی 20 اور اماکنچیوانی نے 19 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوئی۔
بھارت کی جانب سے ارون دھتی ریڈ اور آشا سوبھانا نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ رینوکا سنگھ 2، شریانکا پاٹل اور دپیتی شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما نے 43 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟
سری لنکن بولرز کی جانب سے چماری اتھاپٹو اور اما کنچنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔