کراچی بم دھماکا: تفتیش کاروں کے ہاتھ اہم ویڈیو لگ گئی

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سگنل کے قریب بم دھماکے سے کچھ دیر پہلے کی ایک اہم ویڈیو حاصل کرلی گئی۔

تفتیشی حکام نے حملہ آور کے ساتھی کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں ہیں اور حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو بھی ملیرسےحراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ، خودکش بمبار سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

یاد رہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سگنل کے قریب بم دھماکے میں 3 چینیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 17افراد زخمی ہوئے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورنے حملے کے روزدن 12 بجے ہوٹل کا کمرہ چھوڑا اور وہاں سے ملیر اپنے رشتہ دار کے گھر گیا۔ انہوں ے مزید بتایا کہ رات کے وقت گاڑی لے کر حملہ آور ماڈل کالونی سے ہوتا ہوا حملے کے مقام پر پہنچا تھا۔

حملہ آور گزشتہ سال 3 دسمبر کو بھی صدرریگل چوک کے قریب ہوٹل میں رکا تھا۔

مزید پڑھیے: کراچی: جناح ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 17 زخمی

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہوٹل میں حملہ آور سے اس کا دوست ملنے آیا تھا اور دونوں نے کمرے میں تقریباً 4 گھنٹے قیام کیا اور پھر چیک آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟