حالات بدل رہے ہیں، پاکستان جلد دنیا کی 24ویں معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیر اعظم

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا۔ پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے اور اقتصادی بحالی ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے 27 معاہدے ہوں گے، سعودی وزیر سرمایہ کاری کا اعلان

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے اپنے قابل تکریم مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان آپکا دوسرا گھر نہیں بلکہ اپنا گھر ہے۔ ہم سعودی ولی عہد کی دعوت پر احرام میں ان کے ساتھ افطار پر شریک ہوئے، یہ ناقابل فراموش دن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئی ہے، پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔

’پاکستان 2018 میں  جو جوہری طاقت تو تھا ہی مگر ایک عالمی معاشی طاقت بن کر ابھر رہ تھا مگر چند چیلنج آئے اور یہ سفر مشکلات کا شکار ہوگیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر بھی سعودی سلطنت کے شکرگزار ہیں، ہم سعودی لیڈر شپ کو ہماری ہرمشکل وقت میں مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟