ایس سی او کانفرنس: وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد شہر کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ نے ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لیے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں تعطیلات، او اے لیول امتحانات کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی

محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، پورے اسلام آباد خصوصاً وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تمام شاہراہوں کے اطراف جوکہ اجلاس کے مقام کے لیے بطور روٹس استعمال ہوں گی، پر تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا، اور ایس سی او سربراہی کانفرنس کے شایان شان انتظامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے متعلقہ حکام کو تزئین و آرائش اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کا ایس سی او اجلاس میں فسلطین کا مسئلہ اٹھانے کا مطالبہ

کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں کے متعلق آگاہ کیا۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ اسلام آباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp