حکومت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے، اور پارلیمنٹ کی خصوصی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سیّد خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں جس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں دعا کریں آئینی ترامیم جلد ہوجائیں، نواز شریف کا صحافی کے سوال پر جواب
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے، اس سلسلے میں آج مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے نواز شریف کو آئینی ترامیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے روابط کے حوالے سے بتایا، جبکہ مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر بھی بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو نے نوازشریف کو جے یو آئی کی تجاویز اور شرائط سے آگاہ کیا تو نواز شریف نے ان سے اتفاق کیا اور ترامیم کو مسودے میں شامل کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں میثاق جمہوریت راست فیصلہ تھا اسے آگے بڑھائیں گے، نواز شریف اور بلاول بھٹو کا عزم
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تاریخ کا فیصلہ مزید مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔