راولپنڈی میں 8 روز کے لیے کس قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی؟

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 8 روز  کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

راولپنڈی میں ہرقسم کےسیاسی اجتماعات، دھرنے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائد ہوگی۔
راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ،کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائدپابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے شنگھائی تعاون تنظیم، کب کیا ہوا؟

دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دفعہ 144شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے باعث لگائی گئی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، نجی ہوٹلز کے لیے لاگو نئی پالیسی میں کیا ہے؟

شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک بشمول بھارت کے ایس سی او  نیشنل کوآرڈینیٹر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے۔

نیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس میں سربراہان حکومت کے اجلاس کا ایجنڈا، دستاویزات اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟