عدلیہ مخالف قرارداد کی واپسی کے لیے وزیر اعظم سمیت کابینہ ڈویژن کو خط

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پارلیمنٹ سے منظور کردہ عدلیہ مخالف قرار داد کی واپسی کےلیے وزیراعظم اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا ہے۔

خط کےمتن کے مطابق سپریم  کورٹ نے الیکشن عمل درآمد کیس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف قرار داد منظور کی۔

’آئین پاکستان کےتحت تمام ادارے سپریم کورٹ کےحکم کےہابند ہیں۔آئین میں سپرہم کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل کاقانونی طریقہ کار موجود ہے۔وفاقی کابینہ نے عدلیہ مخالف قرار داد منظور کرکے غیرآئینی طریقہ اپنایا۔‘

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اقدام آئین کےآرٹیکل 204کےتحت واضح طور پر توہینِ عدالت کے زمرہ میں آتا ہے۔ ’اگر وفاقی کابینہ نے منظورکردہ قرار داد واپس نہ لی تو توہین عدالت کی کاروائی کےلیے عدلیہ سے رجوع کیاجائےگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp