قانون شکنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، آئی جی پنجاب

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو  آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اجلاس لاہور میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے صوبے میں کارروائی: عمر ایوب نے آئی جی پنجاب کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، آر پی او گوجرانوالہ، ایم ڈی سیف سٹیز، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی پی ایچ پی ، ڈی آئی جی ایلیٹ، اے آئی جی آپریشنز اور  اے آئی جی ڈویلپمنٹ بھی شریک ہوئے۔

آر پی او اور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں گے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو  آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 3 لاکھ سے زائد مقدمات کے چالان زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، چیف جسٹس کا آئی جی پنجاب سے سوال

آئی جی پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امن و امان کے غیرمعمولی چیلنجز کا بھرپور طاقت سے سامنا کر رہے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام یونٹس صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور موثر کوارڈینیشن تشکیل دیں، امن و امان یقینی بنانے کے لیے  تمام اضلاع کو نفری، لاجسٹکس، اینٹی رائٹ فورس ، ٹرانسپورٹ و ٹیکنیکل وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل